پولیس کی جانب سے دونوں معاملوں میں فی الحال کوئی ردعمل نہیں ہوا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
شاہین باغ مظاہرے میں شروع سے وابستہ رہیں حنا احمد کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے نو بجے کے تقریب نامعلوم شخص مظاہرے کے مقام کے نزدیک پٹرول بم پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر جانچ کررہی ہے۔
محترمہ احمد نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے جنتا کرفیو کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے ہم نے مظاہرے کے مقام سے دوری بنالی ہے لیکن سی اے اکے خلاف مظاہرہ جاری رکھنے کے لئے مظاہرے کے مقام پر تخت پر ایک جوڑی چپل رکھ کر احتحاج ظاہر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں پٹرول بم پھینکے جانے کے واقعہ سے سبھی حیران ہیں۔