اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Shaheen Bagh Panic in the Area: شاہین باغ میں آتشزدگی سے افراتفری - Fire in Shaheen Bagh Panic in the Area

جب گرمی اپنے عروج پر پہنچتی ہے تو آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ شمالی ہند کی طرح دہلی میں بھی ان دنوں شدیدی گرمی ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے آگ لگنے کی خبریں بھی مل رہی ہیں۔ آج شاہین باغ کے ایف بلاک میں سخت گرمی کی وجہ سے باہر رکھے ملبے میں آگ لگ گئی۔ Fire in Shaheen Bagh Panic in the Area

15476481
15476481

By

Published : Jun 5, 2022, 9:31 AM IST

نئی دہلی: دہلی میں درجۂ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے گرمی کی لہر میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے آگ لگنے کی خبریں بھی مل رہی ہیں۔ آج شاہین باغ کے ایف بلاک میں سخت گرمی کی وجہ سے باہر رکھے ملبے میں آگ لگ گئی۔ Fire in Delhi Panic in the Area آتشزدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ Fire in Shaheen Bagh Panic in the Area

شاہین باغ میں آتشزدگی سے کھلبلی


تفصیلات کے مطابق شاہین باغ کے نالے کی طرف روئل اور ٹاؤن ہوٹل کے سامنے پارک کے باہر رکھے ملبے میں شام پانچ بجے کے قریب آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی خبر علاقے میں پھیل گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس کی اطلاع فوراً فائربریگیڈ کو دی۔ موقع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچی اور اٹھ رہے شعلوں پر قابو پایا۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ان دنوں داخلہ کا عمل جاری ہے جس کے لیے ٹیسٹ ہورہا ہے دور دراز سے لوگ آکر شاہین باغ کے ہوٹلوں میں ٹھہر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شاہین باغ اور جامعہ نگر کے تمام ہوٹل فل ہیں۔ لیکن شاہین باغ میں آتشزدگی سے ان کے ذہنوں پر منفی اثر پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہین باغ کے ہائی ٹینشن میں آگ لگ گئی تھی جس میں فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے چار گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔ Fire in Delhi Panic in the Area. اس کے بعد اس ہفتے میں یہ دوسری آتشزدگی کی واردات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details