دہلی: دہلی پولیس نے جنتر منتر پر ہوئے واقعہ کے سلسلے میں اتوار کی شام کو ایف آئی آر درج کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے پہلوان ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کے ساتھ ساتھ احتجاج کے منتظمین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان سبھی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 147، 149، 186، 188، 332، 353، پی ڈی پی پی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے دوران پہلوانوں نے مہیلا مہاپنچائیت کا اعلان کیا تھا۔ اتوار کو جب پہلوان مارچ نکال رہے تھے، اس دوران پولیس نے سخت کارروائی کی اور ساتھ ہی ساتھ پہلوانوں کے ٹینٹ وغیرہ کو احتجاج کی جگہ سے ہٹا دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلوانوں کے مظاہرے کے منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلوان رات میں بھی احتجاج کے مقام پر پہنچے تھے۔ تقریباً 7-8 لوگ تھے، انہیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اب احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔