جنوبی دلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر اتل ٹھاکر نے سنیچر کے روز بتایا کہ اسولہ واقع شنی دھام مندر میں ایک مذہبی تقریب کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوٹس میں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ شنی دھام مندر کے خاص پجاری داتی مہاراج اور ان کے ساتھ کچھ لوگوں نے کل شام ساڑھے سات بجے مندر میں ایک مذہبی تقریب کا انعقاد کیا۔
پولیس ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان لوگوں نے کہا کہ ان لوگوں نے حکومت کی گائڈ لائن کی خلاف ورزی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرس تصاویر میں داتی اور دیگر لوگ بادی النظر میں غیر قانونی کام کرتے پائے گئے، اس لئے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188/ 34 ، وبائی ایکٹ کی دفعہ 54 بی کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں آج میدان گڑھی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور جانچ شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ داتی مہاراج پر اپنے معاونین کے ساتھ مل کر 25 سالہ لڑکی کی آبرو ریزی کا الزام ہے۔
دلی پولیس نے جون 2018 میں متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کیا تھا۔