دہلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملات کے درمیان ایک اور پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔ دہلی پولیس میں کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پانچویں موت ہے۔
پولیس کے مطابق آرمی اسپتال میں داخل سب انسپکٹر کرم ویر سنگھ کی کل شام موت ہوگئی۔ دو جون کو کرائے گئے کورونا ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی، اسی وقت سے وہ اسپتال میں داخل تھے۔
دہلی پولیس کی طرف سے کرم ویر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پولیس دستہ کا ایک بہادر مجاہد کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں شہید ہوگیا۔ اس مشکل وقت میں سب انسپکٹر کرم ویر کی شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہلی پولیس ان کے اور ان کے کنبہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
اس سے پہلے شمال مشرقی دہلی میں تعینات کانسٹبل راہل کی تین جون کو کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔ راہل نے صفدر جنگ اسپتال میں آخری سانس لی۔ اس سے پہلے اے ایس آئی وکرم اے ایس آئی شیش منی پانڈے او رکانسٹبل امت کی کورونا سے موت ہوئی تھی۔