اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2020, 10:02 PM IST

ETV Bharat / state

پرائیویٹ اسکولوں کا فیس کا مطالبہ

نیشنل اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگ پما نے دہلی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باقی ریاستوں کی طرح لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کی اسکول فیس نہ دینے کے حکم جاری کرے۔

اسکول فیس نہ دینے کے حکم جاری کرے
اسکول فیس نہ دینے کے حکم جاری کرے

کورونا وائرس وبا میں لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے تمام اسکول بند ہیں۔ چھوٹے اور میڈیم کاروبار بند ہو گئے ہیں۔ لوگ اپنی بچت میں سے ضرورت کے لیے خرچ کر رہے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حالت میں ماں باپ کو بچوں کی اسکول کی فیس دینا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

نیشنل اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگھ پما نے دہلی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دہلی کے پرائیویٹ اسکول بچوں سے فیس کا مطالبہ کر رہے ہیں اور دہلی حکومت چپ چاپ بیٹھی ہوئی ہے۔

میں دہلی حکومت اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ باقی ریاستوں کی طرح لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کی اسکول فیس نہ دینے کے حکم جاری کیے جائیں۔ پما نے مذید کہا کہ کسی کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے۔ تمام تاجر اپنے کاری گروں کو پیسہ دے رہے ہیں۔ تو اسکول اپنے لوگوں کو پیسہ کیوں نہیں دے سکتی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب، چھتیس گڑھ کی مثال بھی دی۔ خیال رہے کہ پنجاب ہریانہ کے علاوہ دیگر ریستوں نے اپنے یہاں حکم دیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دواران کوئی بھی اسکول فیس کا مطالبہ نہ کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details