شاہی مسجد فتح پوری میں رمضان کے ایام میں بہت رونق ہوتی تھی۔ دالانوں میں افطار کی لمبی۔ لمبی صفیں لگتی تھیں، دن بھر نمازیوں اور تلاوت کرنے والوں سے بھری رہتی تھی، مگراب اس مسجد میں بھی سناٹا ہے۔
یہاں کے مصلے نمازیوں سے خالی ہیں، دالانیں خاموش ہیں۔ فتح پوری مسجد دہلی کی قدیم ترین شاہی مسجدوں میں شمارہوتی ہے۔ یہ دہلی کے چاندنی چوک میں واقع ہے۔
اس کے صدر دروازہ کے ٹھیک سامنے تاریخی لال قلعہ واقع ہے۔ اس مسجد کومغل شہنشاہ شاہجہاں کی بیوی فتح پوری بیگم نے 1650ء میں بنایا تھا۔