اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ووٹ فروخت گناہ کبیرہ ہے'

عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی آج ووٹنگ ہوگی اسی کو دیکھتے ہوئے دیوبند کے علماء نے کہا ہے کہ’ جو شخص اپنے ووٹ کو پیسے کے لالچ میں بیچ دے یا کسی کے دباؤ میں آکراپنے ووٹ کا غلط استعمال کرے اسلام اس چیز کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

By

Published : Apr 11, 2019, 9:03 AM IST

'ووٹ بیچنا گناہ کبیرہ ہے'

مدرسہ جامعہ شیخ الہند کے مہتمم مفتی اسد قاسمی کا کہنا ہے کہ اسلام اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دیتا کہ کوئی بھی شخص اپنے ووٹ کو پیسہ لے کر فروخت کردے، کیونکہ ووٹ ایک گواہی ہوتی ہے۔

تو کوئی بھی ایسا شخص جو پیسہ لے کر غلط آدمی کو ووٹ کریں تو اسلام میں یہ جائز نہیں ہے اور اسلام میں اسے گناہ کبیرہ قرار دیا گیا ہے۔

'ووٹ بیچنا گناہ کبیرہ ہے'

اسد قاسمی کا مزید کہنا ہے کہ تمام ملک کی عوام کسی بھی شخص کو پیسے کے لالچ میں ووٹ نہ کریں جس سے ملک اور ملک کی عوام کو نقصان ہو۔ یہ ہر بھارتی کا حق ہے اور اس کو بہت سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔

اسد قاسمی نے یہ بھی کہا ہے کہ آج جو ووٹنگ میں سب متحد ہوکر بھاری تعداد میں زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details