اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کی اپیل پر کسانوں کی میٹنگ آج - Farmers meeting tomorrow at the request of Amit Shah

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں سے ہفتہ کو دھرنا مظاہرہ پرامن طریقے سے کرنے کے ساتھ ہی ان سے بات چیت کی اپیل کی ہے۔

Farmers meeting tomorrow at the request of Amit Shah
امت شاہ کی اپیل پر کسانوں کی میٹنگ کل

By

Published : Nov 28, 2020, 10:51 PM IST

Updated : Nov 29, 2020, 7:44 AM IST

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت فوراً بات کے لیے تیار ہے۔ وہیں امت شاہ کی اپیل پر اب کسانوں نے غور و خوض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کو صبح 9 بجے سندھوں بارڈر پر کسان رہنماؤں کی میٹنگ ہوگی۔ وہیں پنجاب کے سی ایم کیپٹن امریندر سنگھ نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کی اپیل پر غور کرتے ہوئے بات کریں۔

ویڈیو

کسان رہنما جگجیت سنگھ اور شیو کمار ککا کا کہنا ہے کہ ہم سرکار کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، لیکن شرط نہیں ہونی چاہیے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ امت شاہ نے کنڈیشن لگائی ہے کہ پہلے آپ کو ایک جو جگہ دی گئی ہے وہاں جانا چاہیے۔ اس کے بعد بات چیت ہوگی۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

کسان رہماؤں نے کہا کہ بات چیت سے ہی مسئلہ کا حل نکلتا ہے۔ یہ ہم مانتےہیں لیکن امت شاہ نے جو بھی کہا ہے اس پر کل میٹنگ ہوگی۔ ہم غور کریں گے کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے غور کیا جائے گا کہ ہم کو کیا کرنا ہے۔

Last Updated : Nov 29, 2020, 7:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details