اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کسانوں کی مہا پنچایت، ریاستی حکومت کو گھیرنے کی منصوبہ بندی - نوئیڈا

سیکٹر 95 راشٹریہ دلت پریرتا سائٹ پر بیٹھے لوک شکتی کسان گروپ کے قومی صدر چودھری ماسٹر شیوراج سنگھ نے کہا کہ حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے یا تو ہم مرجائیں گے یا قانون واپس ہو گا لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کسانوں کی مہا پنچایت
کسانوں کی مہا پنچایت

By

Published : Jan 10, 2021, 2:47 AM IST

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کا رویہ آمرانہ ہے اس لیے مرکز کے ساتھ ریاستی حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے کسان یونین نے 10 جنوری کو مہا پنچایت کا اعلان کیا ہے اور اس میں بڑی تعداد میں کسانوں کی آمد متوقع ہے۔

لوک شکتی کسان گروپ کے قومی صدر

چودھری شیوراج سنگھ نے کہا کہ 'حکومت مہا پنچایت کے لیے دھرنا مقام پر آنے والے کسانوں کو روک رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کاس گنج اور علی گڑھ کسان یونین کے ضلعی سربراہان کو نظربند کر دیا گیا ہے تاکہ کسان دھرنے تک نہ پہنچ سکیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ 'حکومت چاہے کتنی بھی کوشش کر لے اس کے تمام حربے ناکام ہوں گے۔ مہا پنچایت میں آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اب اتر پردیش کے ضلع اور بلاک سطح پر بھی گھیراؤ کے پروگرام کا تعین ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details