اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندھو بارڈر پر تحریک کے دوران کسان کی موت

دہلی-ہریانہ کی سندھو بارڈر پر پیر کے روز ایک کسان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ متوفی کی شناخت بگھیل رام (55) کے طور پر ہوئی ہے۔

By

Published : Sep 27, 2021, 2:16 PM IST

سندھو بارڈر پر تحریک کے دوران کسان کی موت
سندھو بارڈر پر تحریک کے دوران کسان کی موت

نئی دہلی: بھارت بند کے دوران دارالحکومت دہلی-ہریانہ کی سندھو بارڈر پر پیر کے روز ایک کسان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کا نام بگھیل رام (55) ہے۔ وہ پنجاب کے جالندھر کا رہائشی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر متوفی کی موت کی وجہ دل کا دورہ کہا جارہا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ اس سلسلے میں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تحریک میں شامل ایک کسان نے بتایا کہ بگھیل رام کئی مہینوں سے سندھو بارڈر پر دھرنے پر بیٹھا تھا۔ متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے بھارت بند تحریک کی کال صبح 6:00 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر سے کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں، احتجاج کی وجہ سے دہلی ، ہریانہ ، پنجاب ، بہار ، مغربی بنگال ، تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں ٹریفک کافی متاثر ہوا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں، ہریانہ کے گروگرام اور اتر پردیش کے غازی آباد اور نوئیڈا سے آنے والی گاڑیوں کو صبح سے سڑکوں پر طویل ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے راہگیروں گاڑی چلانے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details