اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابات سے جڑے کچھ دلچسپ اور اہم حقائق - لوک سبھا انتخابات

سترہویں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے، اور سبھی سیاسی و علاقائی پارٹیاں اپنے اپنے طریقے سے مہم بھی شروع کر چکی ہیں۔

election

By

Published : Mar 29, 2019, 9:34 PM IST

Updated : Mar 29, 2019, 10:06 PM IST

اس بار بھارت میں تقریبا 3 فیصد نوجوان ووٹرز ہیں۔

پہلے انتخابات میں جہاں 17 کروڑ 30 لاکھ رائے دہندگان تھے وہیں آج یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 90 کروڑ ہو گئی ہے۔

گزشتہ الیکشن یعنی 2014 میں 9 لاکھ 30 ہزار پولنگ بوتھز بنائے گئے تھے وہیں پہلے کے عام انتخابات میں یہ تعداد تقریبا 2 لاکھ تھی۔

شروع کے پہلے 10 انتخابات میں قومی پارٹیوں کا دبدبہ تھا لیکن بعد کے انتخابات میں چند علاقائی جماعتوں نے بھی اپنا لوہا منوایا۔

2014 کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹنگ ناگالینڈ میں ہوئی، جہاں ووٹنگ فیصد تقریبا 88 تھی۔

خرچ کے اعتبار سے اب تک کا سب سے مہنگا 2014 کا الیکشن رہا تھا جس میں تقریبا 3 ہزار 870 کڑور خرچ کئے گئے۔

وہیں 1957 کا عام انتخابات اب تک کا سب سے کم خرچے والا انتخابات رہا ہے جس میں تقریبا 5 اشاریہ 9 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے۔

وہیں دنیا بھر میں اس برس سب سے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

تقریبا 50 سے زیادہ ملکوں میں اس برس انتخابات ہونے ہیں، جس میں تقریبا 2 ارب سے زیادہ لوگ حصہ لیں گے۔

دنیا کے تقریبا ممالک میں ووٹنگ کی عمر 18 برس ہے۔

وہیں 6 ممالک میں یہ عمر 16 برس ہے جبکہ لبنان، ملائیشیا، ساموا، سنگاپور اور تونگا میں ووٹنگ کی عمر 21 برس ہے۔

خاتون کو حق رائے دہی دینے والا پہلا ملک نیوزی لینڈ ہے جہاں عورتوں کو حق رائے دہی کا حق 1893 میں ملا تھا۔

وہیں سوئٹزرلینڈ براعظم یورپ کا خاتون کو ووٹنگ کا حق دینے والا آخری ملک ہے۔

جنوبی افریقہ دنیا کا آخری جمہوری ملک ہے جس نے خواتین کو حق رائے دہی کا اختیار 1994 میں دیا تھا۔

سنہ 2014 سے 2019 کے درمیان ملک بھر میں تقریبا 6 کروڑ 37 لاکھ رجسٹرد ووٹرز بڑھے ہیں جو کل ووٹرز کی مجموعی تعداد کا 7.6 فیصد ہے۔

وہیں آندھرا پردیش ایک ایسی ریاست ہے جہاں ووٹرز کی تعداد گھٹی ہے۔

سنہ 2014 کے عام انتخابات میں 464 سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔

وہیں پہلے عام انتخابات میں 14 قومی اور 39 علاقائی سیاسی پارٹیوں نے حصہ لیا تھا۔

اس وقت ملک بھر میں تقریبا 1800 سے زائد سیاسی پارٹیاں موجود ہیں۔

لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال 1998 میں کیا گیا تھا۔ پہلے الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال ملک کے صرف 16 حلقوں میں کیا گیا تھا۔

ایک الکٹرانک ووٹنگ مشین زیادہ سے زیادہ 3840 ووٹ ریکارڈ کر سکتی ہے۔

وہیں ایک ای وی ایم میں زیادہ سے زیادہ 64 امیدواروں کا نام داخل کیا جا سکتا ہے۔

پہلے عام انتخابات میں ملک بھر میں تقریبا 2 لاکھ پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے، وہیں 2014 میں یہ بڑھ کر تقریبا 10 لاکھ ہوگئے۔

Last Updated : Mar 29, 2019, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details