اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی-20 ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کا خدشہ

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کے پیش نظر آئی سی سی بورڈ میٹنگ 28 مئی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی، جس میں اس ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

By

Published : May 27, 2020, 6:58 PM IST

ٹی-20 ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کا خدشہ
ٹی-20 ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کا خدشہ

آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ عالمی مہلک وبا کوروناوائرس کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ اگر اس برس نہیں ہوا تو سنہ 2022 تک ملتوی کردیا جائے گا۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کے پیش نظر آئی سی سی بورڈ میٹنگ 28 مئی کو وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی، جس میں اس ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

سولہ ٹیمز اور براڈکاسٹرز کا 14 روزہ قرنطینہ آئی سی سی کے لیے چیلنج، اخراجات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہونے والی میٹنگ میں آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے حوالے سے تین آپشنز پر غور کرے گی۔ بی سی سی آئی ورلڈ کپ ٹی-20 ملتوی کرانے کا خواہشمند ہے،کرکٹ آسٹریلیا ایونٹ کا اس برس انعقاد کا خواہشمند ہے۔

آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ عالمی مہلک وبا کوروناوائرس کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ اگر اس برس نہیں ہوا تو سنہ 2022 تک ملتوی کردیا جائے گا

خیال رہے کہ اس بات کے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی-20 ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں آسٹریلیا کے سخت قوانین کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا انعقاد شدید خطرات سے دوچار ہے۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں آسٹریلیا کے سخت قوانین کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا انعقاد شدید خطرات سے دوچار ہے

واضح رہے کہ اگر ٹورنامنٹ ملتوی ہوتا ہے تو پھر یہ ٹورنامنٹ امید ہے کہ 2022 میں کھیلا جائے گا۔

سنہ 2021 میں ٹی-20 ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا، اگر بھارت کو سنہ 2022 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی مل جاتی ہے تو پھر اسے پانچ ماہ بعد پچاس اوور کا ورلڈ کپ کرانا ہوگا، اس لیے آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ ہی سنہ 2022 میں ہوسکتا ہے۔

اگر ٹورنامنٹ ملتوی ہوتا ہے تو پھر یہ ٹورنامنٹ امید ہے کہ 2022 میں کھیلا جائے گا

ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے آسٹریلیا کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنے پڑے گا، جبکہ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی آئی سی سی کی جانب سے گرانٹ بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

اتوار کو سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے ٹی ٹی-20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش گوئی کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details