اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر جی ایس گریوال خاص بات چیت - ای ٹی وی بھارت

دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جی ایس گریوال سے ویکسین کے متعلق ای ٹی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے۔

ڈاکٹر جی ایس گریوال سے ویکسین کے متعلق ای ٹی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے
ڈاکٹر جی ایس گریوال سے ویکسین کے متعلق ای ٹی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے

By

Published : Dec 9, 2020, 3:20 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ای ٹی وی بھارت نے دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جی ایس گریوال سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈاکٹر گریوال نے کہا کہ ویکسین متعارف کروانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ بیماری کا علاج ہے، بلکہ یہ بیماری سے بچاؤ کا طریقہ کار ہے۔

عالمی وبائی مرض کے خلاف جنگ گذشتہ 10 ماہ سے جاری ہے جو اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ اب لوگ ویکسین جلد آنے کے منتظر ہیں، لیکن کووڈ-19 کے ویکسین کے حوالے سے بھی بہت سارے سوالات سامنے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر جی ایس گریوال خاص بات چیت

کووڈ-19 ویکسین کے متعلق اب سوال یہ ہے کہ یہ ویکسین کس طرح کام کرے گی؟ کیا اس ویکسین سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا؟ اور کیا ایک بار ویکسین لگنے کے بعد انفیکشن نہیں ہوگا، وغیرہ؟

اسی موضوع پر ای ٹی وی بھارت نے دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جی ایس گریوال سے خصوصی گفتگو کی۔

ڈاکٹر گریوال نے کورونا ویکسین کے بارے میں کہا کہ اس سے قبل ملک میں متعدد سنگین بیماریوں کی ویکسین آچکی ہیں، جو کارآمد ثابت ہوئی ہیں،جیسے چکن پوکس اور پولیو جیسی سنگین بیماریاں قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سنگین بیماریوں کا خاتمہ خود ویکسین کے ذریعہ کیا گیا ہے اور اب توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی کورونا ویکسین لوگوں تک پہنچ جائے گی لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ویکسین لوگوں تک صحیح طریقے سے پہنچے ہے اور اس کا مثبت اثر ہو۔

ڈاکٹر جی ایس گریوال سے ویکسین کے متعلق ای ٹی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے

ڈاکٹر گریوال نے ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج کی ویکسینیشن کے بارے میں کہا کہ یہ ویکسین ابھی ٹرائل میں ہے تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ویکسین کتنا موثر ہے۔

لوگوں کو ویکسین پر انحصار کے پیش نظر ڈاکٹر گریوال نے کہا کہ ویکسین متعارف کروانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ اس بیماری کا علاج ہے، بلکہ یہ اس بیماری سے بچاؤ کی ترکیب ہے اور اس کا مطلب یہ نہیں ہے جو احتیاطی تدابیر اب لی جا رہی ہیں، ویکسین آنے کے بعد ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ذریعے لوگوں کے جسم میں کچھ اینٹی باڈیز ڈال دی جاتی ہیں جو بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں اور جب آپ کے جسم میں دوبارہ انفیکشن آجاتا ہے تو وہ اینٹی باڈیز اسے پھیلنے نہیں دیتی ہیں۔

ویکسین کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر گریوال نے بتایا کہ کورونا ویکسین پر مختلف سائنس داں کام کررہے ہیں، ایسی صورت میں یہ ویکسین تیار کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصولوں کے تحت کام کر رہے ہیں، جو تمام اصولوں اور ہدایات پر عمل کرکے ہی ویکسین لوگوں تک پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے اور کچھ ہی دنوں میں لوگوں تک ویکسین پہنچنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details