اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں تشدد کی وجہ سے امتحانات ملتوی - دہلی میں تشدد کی وجہ سے امتحان ملتوی کردیا گیا

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 27 فروری کو ہونے والے بارہویں جماعت کے انگریزی کے مضمون کے امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔

دہلی میں تشدد کی وجہ سے امتحانات ملتوی
دہلی میں تشدد کی وجہ سے امتحانات ملتوی

By

Published : Feb 26, 2020, 7:29 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:11 PM IST

اس کی معلومات سی بی ایس ای کے سکریٹری انوراگ ترپاٹھی نے دی۔

دہلی میں تشدد کی وجہ سے امتحانات ملتوی

انہوں نے کہا کہ بورڈز کی جانب سے جلد ہی ان علاقوں میں دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی اور کہا کہ بورڈ امتحانات دہلی کے دوسرے حصوں میں ابھی جاری رہیں گے۔

بتا دیں کہ امتحانات شمال مشرقی دہلی کے 80 مراکز پر ملتوی کیے گئے ہیں۔ شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد صورتحال کی وجہ سے دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے سی بی ایس ای سے درخواست کی تھی کہ طلبا، والدین اور عملے کو کسی بھی طرح سے تکلیف نہ ہو اس لیے ان علاقوں کی صورتحال کی وجہ سے امتحانات ملتوی کر دیے جائیں۔

دہلی میں تشدد کی وجہ سے امتحانات ملتوی

صورتحال کے پیش نظر، سی بی ایس ای کی جانب سے شمال مشرقی دہلی میں 27 فروری کو ہونے والے 80 مراکز پر امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بارہویں کا انگریزی مضمون کا امتحان 27 فروری کو ہونے والا تھا۔

دہلی میں تشدد کی وجہ سے امتحانات ملتوی

بتا دیں کہ 26 فروری کو دسویں جماعت کے انگریزی کے امتحانات بھی شمالی مشرقی دہلی کے 86 مراکز پر ملتوی کر دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دہلی کے دوسرے علاقوں میں امتحانات جاری رہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details