دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11659 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے 5567 مریض صحت ہاب ہو چکے ہیں۔
خوش آئند: 'کورونا کا ہر دوسرا مریض صحت یاب ہورہا ہے'
دہلی میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11659 پہنچ گئی ہے، جبکہ کورونا کے 5567 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
'ہر دوسرا کورونا مریض صحت یاب ہورہا ہے، بازیافت کی شرح 47 فیصد'
اعداد وشمار کے مطابق اب تک تقریباً 47 فیصد کورونا متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تقریباً ہر دوسرا کورونا مریض ٹھیک ہو رہا ہے۔ حالانکہ دہلی میں شروعات میں صحت یاب کی شرح کم تھی، لیکن اب اس میں بہتری آرہی ہے۔