مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے کل رات کہا ہے کہ اس نے اعلیٰ ٹکنالوجی کے مینو فیچکرنگ شعبے میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ایک پریس نوٹ جاری کیا۔ کمیٹی میں حکومت اور نجی شعبے کے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے اور ماہرین شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ضرورت کے وقت دوسرے محکموں کے نمائندوں کو بھی مدعو کرسکے گی۔
ٹکنالوجی کے مینو فیچکرنگ شعبے میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا قیام - ماہرین
حکومت نے مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو سیمی کنڈکٹر سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی مینو فیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ سفارشات بھی پیش کرے گی۔
اعلیٰ ٹکنالوجی کے مینو فیچکرنگ شعبے میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا قیام
پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ہائی ٹکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات کی سفارش کرے گی۔ اس کے علاوہ، اس سے متعلقہ منصوبوں کو بھی تجویز کرے گی۔ کمیٹی کے عہدے اور عہدے داروں کے ناموں کا اعلان بالترتیب بعد میں کیا جائے گا۔
یو این آئی
Last Updated : Mar 20, 2021, 3:27 PM IST