نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے پیر کی دیر شام کو ہائر پنشن کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کو 11 جولائی تک بڑھا دیا اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے اہل اراکین کو آخری موقع فراہم کیا ہے۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق، ای پی ایف او پہلے ہی درخواست کی آخری تاریخ کو دو مرتبہ بڑھا چکا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ہائر پنشن کے لیے درخواست دینے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر ای پی ایف او نے آخری تاریخ تیسری بار بڑھا دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہل پنشنرز/ممبران کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے 15 دن کا ایک اور آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 جون تک آپشن/کمبائنڈ آپشن کی تصدیق کے لیے 16 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔