اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسجد فتحپوری کے وقف ملازمین ایک برس سے تنخواہ کے منتظر

دارالحکومت دہلی کی شاہی مسجد فتحپوری کے ملازمین گزشتہ 11 ماہ سے تنخواہ کے بغیر ہی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جب وہ تنخواہ کے لیے وقف بورڈ کا رخ کرتے ہیں تو انہیں دفتر میں بھی گھسنے سے روک دیا جاتا ہے۔

By

Published : May 22, 2021, 1:07 PM IST

مسجد فتحپوری کے وقف ملازمین ایک برس سے تنخواہ کے منتظر
مسجد فتحپوری کے وقف ملازمین ایک برس سے تنخواہ کے منتظر

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہی مسجد فتح پوری کے ملازمین اور موذن سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک برس ہونے والا ہے لیکن انہیں تنخواہ نہیں ملی۔

مسجد کے دربان محمد عیسیٰ نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک برس سے بغیر کسی تنخواہ کے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں کیونکہ انہیں دہلی وقف بورڈ تنخواہ نہیں دے رہا۔

مسجد فتحپوری کے وقف ملازمین ایک برس سے تنخواہ کے منتظر

وہیں دوسرے ملازمین کی شکایت ہے کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان دیگر ریاستوں میں جا کر معاوضہ کا اعلان کر رہے ہیں لیکن جو وقف ملازمین ہیں ان کی پریشانی وقف بورڈ کو نظر نہیں آتی۔

شاہی مسجد فتحپوری کے دربان نے بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ میں سود پر پیسہ لے کر اپنے گھر کا خرچ اٹھا رہے ہیں۔ اس دوران 50 ہزار سے زائد کا قرض انہیں ابھی بھی ادا کرنا ہے۔ تاہم اگر انہیں تنخواہ نہیں ملتی ہے تو اس سے ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details