اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مئی کے آخر تک روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کی اہلیت'

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ 'کورونا وبا کی جانچ کے لیے مئی کے اواخر تک روزانہ ایک لاکھ جانچ ممکن ہو سکے گی۔

مئی کے آخر تک روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کی اہلیت:ہرش وردھن
مئی کے آخر تک روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کی اہلیت:ہرش وردھن

By

Published : Apr 29, 2020, 9:52 AM IST

ڈاکٹر ہرشوردھن نے منگل کو یہاں ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹکنولوجی سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ میں کہا کہ 'ملک میں آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ کٹ بنانے کے عمل کا کام اڈوانس اسٹیج پر ہے۔ انڈین کاونسلنگ آف میڈیکل ریسرچ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد اس کی تیاری شروع ہوجائے گی اور 31مئی تک ملک میں روزانہ ایک لاکھ جانچ ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ سات روز سے 80 اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔47 اضلاع میں 14روز سے اور 39 میں 21دنوں سے کورونا کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ اس کے علاوہ 28 دنوں سے 17 اضلاع میں کوئی بھی کورونا کی زد میں نہیں آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details