پریس کانفرنس کے دوران بھاردواج نے کہا کہ کمیشن پر لگاتار الزام لگ رہے ہیں کہ کمیشن بی جے پی کے اشارہ پر مرکز کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔
بھاردواج نے یہ بھی کہا کہ ہر بوتھ پر افسروں کے ذریعہ12 تاریخ کو جو پولنگ ڈائری جمع کرائی گئی تھی ان میں ہیر پھیر کرکے بدلا جارہا ہے۔
'الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشارہ پر کام کررہا ہے'
عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہاکہ الیکشن کمیشن جس طرح سے 2019کا عام انتخابات کروا رہا ہے، اس سے کمیشن کی غیر جانبداری پر متعدد سوال اٹھ رہے ہیں۔
دہلی میں ای وی ایم کے ذریعہ الیکشن کرایا گیااور جب کبھی ای وی ایم کے ذریعہ الیکشن کیا جاتا ہے تو اس سے متعلق بہت ساری تفصیلات تحریری طور پر الیکشن کمیشن کے پاس ریٹرننگ آفسر کے ذریعہ جمع کرائی جاتی ہے۔
انھوں نے کہاکہ ہر بوتھ پر ایک افسر ہوتا ہے جس کی دیکھ ریکھ میں پورا الیکشن ہوتا ہے،وہ اپنی ڈائری میں یہ باتیں لکھتا ہے کہ اس کے پاس کن مسائل پر تنازعہ پیش آیا، کتنی اعتراض ہوئے،کتنی شکایات آئیں، ماک پول کیا نتیجہ آیا، کتنے ووٹ ڈالے گئے، کتنی خواتین تھیں، کتنے مرد تھے وغیرہ۔ یہ ڈائری الیکشن کے دن شام کو جمع کرائی جاتی ہے۔