جب سے اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوا ہے، تب سے تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی پوری کوشش کر رہا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی غیر قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا جاسکے۔
اپنی اس کوشش میں حاصل کامیابی کو عام کرتے ہوئے چیف چیف الیکشن آفیسر رنویر سنگھ نے بازیاب کروڑوں روپے اور شراب سمیت دیگر قابل اعتراض مواد کے بارے میں معلومات دی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے اب تک 384 غیر قانونی اسلحہ اور تقریباً 1.63 کروڑ مالیت کی شراب ضبط کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ 5592 لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ساتھ ہی اب تک تشدد کے تین واقعات درج کیے گئے جا چکے ہیں۔