اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں کلین چٹ - وزیراعظم نریندر مودی

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔

election commission of india

By

Published : Apr 30, 2019, 11:33 PM IST

کمیشن نے آج کہا کہ مہاراشٹر کے وردھا میں یکم اپریل کو انتخابی ریلی میں وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ اس ریلی میں مودی نے وائناڈ سے الیکشن لڑنے کے لیے کانگریس صدر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس نے وزیر اعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی تھی۔

مودی نے یکم اپریل کو وردھا میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ راہل گاندھی وائناڈ سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں اکثریت کم ہے۔ انہوں نے کانگریس پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کے لیے 'ہندو دہشت گردی' کا لفظ استعمال کرنے اور کروڑوں ہندوؤں کو دہشت گرد کی طرح پیش کرکے ان کے جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہماری 5،000 برس پرانی ثقافت میں، یہ پہلی بار ہوا کہ کانگریس - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے پرامن رہنے والے ہندوؤں کو دہشت گرد کہنے اور پوری دنیا کے سامنے ان کی شبیہ خراب کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کو کس طرح معاف کیا جا سکتا ہے جب آپ لوگ ہندو دہشت گردی کی بات سنتے ہیں تو کیا آپ لوگ غم محسوس نہیں کرتے، ایک فرقہ جو امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے لیے جانا جاتا ہے، اسے دہشت گردی سے کس طرح جوڑا جا سکتا ہے۔ ہزاروں برس کی تاریخ میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہے جس میں ہندو دہشت گردی کا ذکر ہو، یہاں تک کہ برطانوی بھی یہ نہیں کہہ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details