حالانکہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی والی بینچ نے رکن پارلیمان سشمیتا دیو کو اختیار دیا ہے کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے کن بنیادوں پر وزیراعظم مودی اور شاہ کو کلین چٹ دیا ہے تو اس پر وہ تازہ عرضی دائر کر سکتی ہیں۔
بینچ نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران نے جو اعتراض پیش کیا ہے اس سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سشمیتا دیو نے جو عرضی دائر کی ہے اس میں مودی اور شاہ کے تعلق سے فیصلے میں تاخیر کی بات کہی ہے۔