نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت ملک میں منعقد ہونے والی جی-20 کانفرنسوں کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے اور اس کے تعلق سے انتخابی تشہیر کی جارہی ہےجا رہی ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت جی-20 کانفرنسوں کا استعمال مسائل سے ملک کی توجہ ہٹانے اور اس تنظیم کی میٹنگیں کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی تشہیر جم کر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بھی جی ٹوئنٹی کانفرنسز ہوتی ہیں لیکن وہاں اس طرح کی کوئی مہم نہیں چلائی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ “ جی- 20 کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا۔ اس میں دنیا کے 19 ممالک اور یورپی یونین کے ارکان ہیں۔ اس کے قیام کے بعد سے اب تک، باری باری سے 17 ممالک میں جی-20 سربراہی اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں اور اب ہندوستان کا نمبر ہے۔ لیکن جس طرح کی انتخابی مہم یہاں چلائی جا رہی ہے اور ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا۔ درحقیقت ایسا اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔