اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایجوکیشن ماڈل کو لچیلا، آسان بنایا جانا ضروری: مودی - ٹیکنیکل ایجوکیشن

وزیراعظم نریندر مودی نے بدلتے وقت کی ضرورتوں کے پیش نظر ایک ایسے لچیلے اور آسان ایجوکیشن ماڈل پر زور دیا ہے جو طلبہ کی ضروریات کے مطابق تعلیم کے مواقع دینے میں اہل ہو۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Jul 8, 2021, 10:46 PM IST


مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مرکزی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 100 سے زیادہ اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے کووڈ کے سبب پیدا ہوئے چیلنجز کا سامنے کرنے کی سمت میں ان اداروں کی جانب سے کیے گئے ریسرچ اور ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے فوراً ٹیکنالوجیکل حل مہیا کروانے کی سمت میں نوجوان انوویٹروں کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بدلے حالات اور ابھرتے چیلنجز کے ساتھ تال میل رکھنے کے لیے اعلیٰ تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اداروں کو ملک اور سماج کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق آپشنل اور انوویٹیو ماڈل تیار کرنے اور نیا پن لانے اور ذاتی محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے اعلیٰ تعلیمی اور ٹیکنیکل اداروں کو چوتھے ٹیکنیکل انقلاب کا خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کو مسلسل رکاوٹوں اور تبدیلی کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی بڑھیں:

Cabinet Reshuffle: نئے وزراء نے قلمدان سنبھال لیا

وزیراعظم نے ایسے تعلیمی ماڈل کی سمت میں ترقی کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو لچیلے، مسلسل اور طلبہ کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم کے مواقع دینے میں اہل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رسائی، سستی، برابری اور معیاری ایسے تعلیمی ماڈل کی اہم اقدار ہونے چاہیئیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details