نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے "ایچ پی زیڈ" نامی ایپ پر مبنی ٹوکن کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق تحقیقات میں پیمنٹ گیٹ ویز کے ساتھ بنائے گئے چینی کنٹرول والے مختلف اداروں کی تلاشی لی اور ان کے کھاتوں کومنجمد کر دیا۔ Freeze accounts of Chinese controlled entities
ای ڈی نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایچ پی زیڈ ٹوکن اور دیگر کے خلاف ناگالینڈ کے کوہیما میں سائبر کرائم پولیس کے ذریعہ تعزیرات ہند 1860 کی مختلف دفعات کے تحت 8 اکتوبر 2021 میں درج ایف آئی آر کی بنیادپر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کی۔ ED Conducts Raid in Delhi