اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress on ED Activity پانچ ریاستوں میں انتخابات کے دوران ای ڈی کی سرگرمی ایک سازش، کانگریس

سنگھوی نے کہا، "ہم انتخابات میں شفافیت کی بات کر رہے ہیں کیونکہ اس معاملے میں کارروائی کرنے کا جواز انتخابات کے پہلے مرحلے سے پہلے کا ہے۔ ملک کی آئی ٹی منسٹری کے وزیر نے مہادیو ایپ پر عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے چھتیس گڑھ حکومت پر الزام لگاتے ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 10:04 PM IST

کانگریس
کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کی تاریخیں سامنے آتے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سرگرم ہوجاتا ہے اور اپوزیشن جماعتوں پر اس کے چھاپے کی کارروائی تیز ہو گئی ہے جس سے لگتا ہے کہ مودی حکومت، بھارتیہ جنتا پارٹی اور ای ڈی کا اتحاد اسمبلی انتخابات لڑ رہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی، سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، کانگریس کے لیڈر پرمود تیواری اور رنجیت رنجن نے پیر کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ای ڈی نے گزشتہ سال مارچ میں چھتیس گڑھ میں مہادیو ایپ کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔ جیسے ہی چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں میں انتخابات کی تاریخیں سامنے آتی ہیں، اس معاملے پر چھاپے مارنے کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی، مرکزی حکومت اور ای ڈی کا اتحاد پانچوں ریاستوں میں کانگریس کے خلاف الیکشن لڑ رہا ہے۔ یہ تینوں ایک دوسرے کے اتحادی بن کر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انتخابات سے عین قبل انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ مہادیو ایپ کے تعلق سے موصول ہونے والی شکایات پر ای ڈی چھ ماہ سے کارروائی کر رہا ہے اور اب تک اس نے اس ایپ پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور اب اچانک انتخابات سے پہلے اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ حکومت نے اس ایپ پر پہلے پابندی کیوں نہیں لگائی؟ انہوں نے اسے سیاسی مقاصد پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے آنے والے بیانات پر فوری مداخلت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا، "بھوپیش بگھیل نے 24 اگست کو مہادیو ایپ کی مکمل تفصیلات کھولیں۔ تب بھی مودی حکومت نے اس ایپ پر پابندی نہیں لگائی ۔ اب انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ای ڈی نے وزیر اعلیٰ کے خلاف الزامات لگائے ہیں۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا۔ کمیشن نے ہمیں آج بلایا تھا، لیکن ہمیں ابھی پتہ چلا کہ 'کمیشن مصروف ہے اور وہ ہمیں 8 یا 9 نومبر کو بلائیں گے'۔

سنگھوی نے کہا، "ہم انتخابات میں شفافیت کی بات کر رہے ہیں کیونکہ اس معاملے میں کارروائی کرنے کا جواز انتخابات کے پہلے مرحلے سے پہلے کا ہے۔ ملک کی آئی ٹی منسٹری کے وزیر نے مہادیو ایپ پر عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے چھتیس گڑھ حکومت پر الزام لگاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں- ریاست سے ایپ پر پابندی لگانے کی کوئی درخواست نہیں آئی۔جس پر ای ڈی تحقیقات کر رہا ہے اس ایپ پر پابندی لگانے کے لئے چھتیس گڑھ حکومت کی درخواست کی ضرورت ہے ۔ یہ بیان چور کی داڑھی میں تنکے کی طرح لگتا ہے۔

کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا، ’’خود کو مہادیو ایپ کا مینیجر بتانے والا شخص دبئی میں بیٹھ کر ایک ویڈیو جاری کرتا ہے۔ ویڈیو میں وہ ایک وزیر اعلیٰ کے خلاف بول رہے ہیں جس نے ان کے خلاف ایسی سخت کارروائی کی کہ انہیں دبئی بھاگنا پڑا۔ پھر اس ویڈیو کے فوراً بعد بی جے پی اپنی پریس ریلیز جاری کرتی ہے، آخر یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے؟

رنجن نے کہا، ''بی جے پی پانچ ریاستوں میں اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہے۔ اس لیے بی جے پی چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہی ہے۔ مہادیو ایپ سے متعلق ویڈیو میں جس شخص کا نام نظر آرہا ہے اور جس گاڑی میں پیسے کی بات کی جارہی ہے، وہ دونوں بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details