ملک گزشتہ کچھ ایام سے کورونا وبا کا سامنا کر رہا ہے اور دو روز قبل اڑیسہ اور مغربی بنگال میں امفان طوفان نے زبردست تباہی کا منظر پیش کیا ہے۔ ایسی صورت میں اگر ملک پر کوئی ناپسندیدہ آفت آجائے تو شاید کوئی بھی اس کے لئے تیار نہیں ہوگا، لیکن اس طرح کے خطرے کی آہٹ کے تعلق سے ماہرموسمیات چوکنا ہے۔
ہمالیائی علاقہ میں زبردست زلزلے کا خطرہ - ہمالیائی علاقہ
قومی زلزلہ مرکز این سی ایس نے ہمالیائی علاقے میں زبردست زلزلے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلے میں این ڈی آر ایف کو آگاہ کیا۔
ہمالیائی علاقہ میں زبردست زلزلے کا خطرہ
دارالحکومت دہلی میں ایک ماہ میں زلزلے کے چار جھٹکے کا تجزیہ کرنے والے ’قومی زلزلہ مرکز‘ این سی ایس کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمالیائی علاقہ میں زبردست زلزلے کا خدشہ ہے۔
این سی ایس نے اپنے اندازوں سے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف)کو آگاہ کر دیا ہے اور خوفناک طوفان امفان سے نمٹ رہی فورس کے لئے یہ مزید چیلجنگ ہو سکتا ہے۔