نئی دہلی:کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں حکومت کی جانب سے کئی طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تو وہیں دوارکا کے سیکٹر -16 A کے جے جے کالونی میں اے سی پی راجندر سنگھ کی نگرانی میں دوارکا نارتھ تھانے کے ایس ایچ او سنجے کنڈو کی ٹیم مسلسل لوگوں کو بیدار کر رہی ہے. جس میں لوگوں کو بلا وجہ گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت دی جا رہی ہے ۔
لوگوں کو مسلسل بیدار کرتی دوارکا پولیس
دوارکا کے سیکٹر -16 A کے جے جے کالونی میں دوارکا نارتھ تھانے کے ایس ایچ او سنجے کنڈو کی ٹیم مسلسل لوگوں کو بیدار کر رہی ہے. جس میں بلا وجہ گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت دی جا رہی ہے ۔
لوگوں کو مسلسل بیدار کرتی دوارکا پولیس
اس دوران پولیس اہلکار مائیک کے ذریعے لوگوں کو ملک بھر میں ہوئے لاک ڈاؤن اور دہلی میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی جانکاری بھی دے رہے ہیں.وہیں اس کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کے اوپر قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے. اس کے علاوہ لوگوں کو عوامی دوری اور ماسک پہن کر رہنے کے مشورہ بھی دے رہے ہیں.