اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی یو ایس یو کے امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید - دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین

دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین (ڈی یو ایس یو) کے مختلف عہدوں کے لیے قسمت آزمائی کرنے والے امیدواروں کا نصیب آج ای وی ایم میں قید ہوگیا۔ اس کے نتائج جلد ہی منظر عام پر آئیں گے۔

ڈی یو ایس یو کے امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

By

Published : Sep 12, 2019, 11:58 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:59 AM IST

آج دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے ساتھ ساتھ کالج یونین کے امیدواروں نے بھی زور آزمائی کی تھی جس میں ذاکر حسین دہلی کالج میں صدر کے طور پر ساہل ناگر نے دیو رانا کو محض 24 ووٹوں سے شکست دی۔

ڈی یو ایس یو کے امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

ساہل ناگر کو 559 جبکہ دیو رانا کو 534 ووٹ ملے۔ وہیں نائب صدر کے طور پر راہل کمار سولنکی نے پرتھوی کول کو 359 ووٹوں سے ہرایا انہیں کل 942 ووٹ ملے۔

سکریٹری کے طور پر چنچل نے 627 ووٹ حاصل کرکے راہل ترپاٹھی کو 131 ووٹوں سے ہرایا جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدے پر ذاکر حسین نے 783 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی انہوں نے اپنے حریف کو 263 ووٹوں سے ہرایا۔

اس کے علاوہ عمران اور محمد امان نے سینٹرل کونسلر کے عہدے پر اپنا قبضہ جمایا۔

اس دفعہ ذاکر حسین دہلی کالج کی یونین میں کسی بھی پارٹی کا دبدبہ نظر نہیں آیا۔ صدر کے عہدے پر آزاد امیدوار نے میدان مارا جبکہ نائب صدر کے عہدے پر این ایس یو آئی نے قبضہ کیا۔ وہیں سکریٹری کے عہدے پر کامیاب طلبا آزاد امیدوار ہیں اور جنرل سکریٹری کے عہدے پر ای بی وی پی نے جیت درج کی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details