ملک میں لاک ڈاؤن میں اضافے کی بات کی جارہی ہے اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر حکومتیں سماجی دوری کی بھی اپیل کررہی ہیں۔ 21 دن کے اس لاک ڈاؤن کے دوران کچھ لوگوں کو کھانے کو لیکر کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسا ہی کچھ دہلی کے لاڈو سرائے میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔
دہلی حکومت 10 لاکھ لوگوں کو کھانا تقسیم کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔ تو وہیں لاڈو سرائے کے قریب گندے نالے میں ایک بہار کا مہاجر خاندان فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں۔ ان 11 اضلاع میں تعمیر کیے گئے 568 مراکز کا پتہ ان کنبہ کو بھی ہونا چائیے۔ جو اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ گندے نالے کے قریب کئی دن سے بھوکا بیٹھا ہے۔