اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: درگا پوجا کے موقع پر عوامی مقامات پر مورتی وسرجن پر روک - دہلی میں مورتی وسرجن کی اجازت نہیں

دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے درگا پوجا کے موقع پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال جمنا ندی، تالاب اور گھاٹ پر مورتی وسرجن کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ حکم درگا پوجا پنڈال میں نصب ہونے والے بڑے بت سے لے کر عام لوگوں کے گھروں میں رکھے گئے چھوٹے بت تک لاگو ہوگا۔

درگا پوجا کے موقع پر عوامی مقامات پر مورتی وسرجن پر روک
درگا پوجا کے موقع پر عوامی مقامات پر مورتی وسرجن پر روک

By

Published : Oct 14, 2021, 1:16 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں درگا پوجا کے موقع پر اس بار کسی عوامی مقامات پر مورتی وسرجن نہیں کیا جائے گا۔ اس بار مورتی کو جمنا ندی، تالاب، گھاٹ یا کسی اور عوامی جگہ پر وسرجن کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔ عام لوگوں اور کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ درگا کی مورتی کو گھروں میں بالٹیوں یا کنٹینروں میں ڈبو دیں۔ دریا کو آلودگی سے بچانے کے لیے اس بار مورتی وسرجن کرنے پر روک لگائی گئی ہے۔

درگا پوجا کے موقع پر عوامی مقامات پر مورتی وسرجن پر روک


جاری کردہ احکامات میں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ مورتی کے وسرجن سے پہلے چڑھاوے کے سامان جیسے پھول وغیرہ کو ہٹا دیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ سارا سامان ان لوگوں کو دیں جو فضلہ اکٹھا کرتے ہیں تاکہ ماحول محفوظ رہے۔ یہ حکم درگا پوجا پنڈال میں نصب ہونے والے بڑے بت سے لے کر عام لوگوں کے گھروں میں رکھے گئے چھوٹے بت تک لاگو ہوگا۔

اس سے قبل این جی ٹی نے آلودگی کو روکنے کے لیے دریائے جمنا میں مورتی کے وسرجن پر پابندی عائد کی تھی۔ اس حکم کے بعد دہلی حکومت کئی مقامات جیسے پارکوں اور تالابوں میں مورتی وسرجن کے انتظامات کرتی تھی۔ تاہم اس بار اس کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:دس برسوں سے بند درگا پوجا مسلم نوجوانوں کی کوششوں سے دوبارہ شروع


اس سلسلے میں تمام ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل کریں۔ وسرجن سے متعلق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ایجنسیوں جیسے میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details