اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی یونیورسٹی میں نصاب میں ترمیم پر اعتراض - ایگزیکیوٹو کونسل

ایگزیکیوٹو کونسل کے اندر ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے جس میں نصاب میں ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے۔ وہیں نصاب میں ترمیمی کرنے کے لیے 31 جولائی تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

دہلی یونیورسٹی میں نصاب میں ترمیم پر اعتراض

By

Published : Jul 22, 2019, 12:18 PM IST

دہلی یونیورسٹی کے نصاب میں ترمیم کیے جانے کی خبریں ہیں۔ اس معاملے میں ایگزیکیوٹو کونسل کی دیر رات میٹنگ ہوئی۔ وہیں اس سلسلے میں اگلی صبح پھر سے بحث ہوئی اور اس اہم ترین موضوع پر اراکین کے مابین مباحثہ ہوا اور اس پر غور وخوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین اے بی وی پی، دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین (ڈوسو) اور اساتذہ کے ذریعہ کی جانے والی مخالفت کے بعد ایگزیکیوٹو کونسل کی بحث میں ان سبھی چار شعبے کے نصاب کو جن پر اعتراض کیا گیا اور سب کو واپس لے لیا گیا۔

دہلی یونیورسٹی میں نصاب میں ترمیم پر اعتراض

اس کے علاوہ اس میٹنگ میں نصاب میں ترمیم کے ڈی یو کے اسکول اوپن لرننگ (ایس او ایل) اور غیر کالیجیٹ وومینز ایجوکیشن بورڈ (این سی بی) میں سی بی سی ایس کا نصاب شروع کرنے سے متعلق بھی منظوری دے دی گئی۔

کیا ہے پورا معاملہ:

دہلی یونیورسٹی میں نصاب میں ترمیم پر اعتراض
اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں دہلی یونیورسٹی کے نصاب کے تعلق سے معاملہ گرم ہو گیا تھا۔ اساتذہ اور اسٹودنٹ یونین نے نصاب کی تبدیلی کو بائیں بازو کی نظریات کو تھوپنے اور یونیورسٹی کی تہذیب کے خلاف عمل قرار دیا۔ جس کے بعد ایگزیکیوٹو کونسل نے اپنے اس فیصلے پر کہا کہ اساتذہ اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس اہم ترین معاملے میں شامل کر کے اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details