پاسوان نے یہاں ’بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس)‘ کی جانب سے منعقد عالمی یوم معیار کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے جمنا پار کے علاقوں میں پانی کا معیار بہت خراب ہے۔ پینے کا صاف پانی پانے کا حق سبھی کو ہے اور غریبوں کو خراب پینے کے پانی کے بھروسے نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے پینے کے پانی کے 11 نمونے دو بار جانچ میں خراب معیار کے پائے گئے ہیں اور تیسری بار ممبئی میں جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ جانچ کی اس رپورٹ کو اگلے مہینے عام کیا جائے گا۔
پینے کے پانی کے معیار کی جانچ ہوگی: پاسوان
خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج پھر کہا ہے کہ قومی دارالحکومت میں پائپ کے ذریعہ سے سپلائی کیے جانے والا نل کا پانی معیار کے مطابق نہیں ہے اور دو بار کی جانچ میں اسے بے حد خراب پایا گیا ہے۔
پینے کے پانی کے معیار کی جانچ ہوگی: پاسوان
ملک کے 100 اسمارٹ شہروں اور ریاستوں کی دارالحکومتوں میں تین ماہ کے اندر پائپ سے سپلائی کیے جانے والے پانی کے نمونوں کی جانچ کرا لی جائے گی اور چھ ماہ کے اندر ضلع ہیڈکوارٹروں میں یہ عمل پورا کیا جائے گا۔ اس کے بعد رینکنگ جاری کی جائے گی۔