اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بٹ یو ڈونٹ لائک اے مسلم' - muslim

نئی دہلی کی معروف مصنفہ رخشندہ جلیل کی کتاب'  بٹ یو ڈونٹ لائک اے مسلم' نامی کتاب کا اجرا آج نئی دہلی میں عمل میں آیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 8, 2019, 9:48 PM IST

Updated : May 8, 2019, 9:53 PM IST

کتاب کی مصنفہ رخشندہ جلیل نے ای ٹی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے تعلق سے تنگ نظری پر مشتمل بہت ساری روایتیں مشہور ہیں۔

متعلقہ ویڈیو
جیسے یہ کہ مسلمان ہے، اس لیے وہ روزانہ قورمہ اور بریانی روزانہ کھاتا ہو گا وغیرہ۔

اس کے علاوہ بھی ایسی چیزیں منسلک کردی جاتی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

رخشندہ جلیل نے اپنی کتاب کے اجرا کے موقع پر بتایا کہ انہوں نے اپنی اس کتاب میں انہی مفروضوں کو عیاں کرکے اس اصل حقیقت منظر عام پر لانے کی کوشش کی ہے۔

رخشندہ جلیل نے مزید کہا کہ یہ کتاب انگریزی میں ہے اور مختلف شعبہ حیات میں مسلمانوں کے تعلق سے مشہور تنگ نظری پر مبنی روایتوں کو ظاہر کرتی ہے، وہیں ساتھ ساتھ خود مسلمانوں میں جو غلط فہمیاں عام ہیں اس پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

Last Updated : May 8, 2019, 9:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details