آئین ہند کے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رول 152 مجوزہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس صنعت کاری ایکٹ 1940 (23 آف 1940) کے تحت حکومت دہلی میں بطور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر (یونانی) اور ان کے ساتھی ڈاکٹر وجے کمار اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر (آیورویدک) کو مذکورہ بالا ایکٹ کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی کی اہم ذمے داری تفویض کی گئی ہے۔ اسی طرح آیورویدک کے ڈاکٹر وجے کمار کو بھی اسی عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ یقیناً یہ اہم ذمے داری ڈاکٹر محمد خالد کو ان کی سابقہ خدمات اور ذمے داریوں کے تئیں ان کی محنت و لگن و ایثار کی بنیاد پر ہی تفویض کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد خالد کو ملنے والی اس ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری حکیم نازش احتشام اعظمی نے ادارہ کی جانب سے انہیں پر خلوص مبارکباد پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ وزارت صحت و خاندانی بہبود حکومت دہلی نے کافی غور خوض اور محکمہ کے ماہرین سے صلاح مشورہ کے بعد لائسنسنگ اتھارٹی جیسے بڑے منصب کے لیے ڈاکٹر محمد خالد کا انتخاب کیا ہے۔ حکیم نازش احتشام اعظمی نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد خالد ایک لائق و فائق، محنتی اور اپنی ذمے داریوں کے تئیں ایمانداری اور مستعدی کے لیے طبی حلقہ میں احترام کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد خالد کا شمار ان کے میدان کے محنتی و ماہرین افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے امتیازی حیثیت سے بی یو ایم ایس پاس کیا اور اس کے بعد ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس سے ملحقہ نظامیہ طبی کالج حیدرآباد سے ایم ڈی (یونانی) کی سند حاصل کی ہے۔