اردو

urdu

ETV Bharat / state

’عوامی تعاون کے بغیر کورونا کے خلاف لڑائی میں جیت ناممکن‘

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سنڈے سمواد میں کہا کہ حکومت کورونا کو شکست دینے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے لیکن یہ لڑائی عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔

By

Published : Oct 11, 2020, 6:40 PM IST

dr harsh vardhan
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس سے گھری ہوئی ہے اور بھارت بھی پوری مضبوطی کے ساتھ اس سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے، حکومت کورونا کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن یہ لڑائی عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سنڈے سمواد میں کہا ’’اسی بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کورونا کے خلاف لڑائی کو عوامی تحریک کی شکل دی ہے، ہم تمام کو اس مہم کو آگے بڑھانا ہے، ہمارے ملک میں تہواروں کا موسم قریب ہے تہواروں میں تھوڑی سی لاپرواہی سے ملک میں کورونا وائرس انفیکشن حالات کو خطرناک کرسکتی ہے۔‘‘

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ’’کورونا کے خلاف عوامی تحریک میں اپنی حصہ داری یقینی کرکے کورونا کو ہرانے میں اپنا تعاون دیں، اس عوامی تحریک کو اپنے ایک ایک رکن سے لے کر، اپنے محلے اور اپنے کام کرنے کی جگہ تک لے کر جائیں، جس دن ہم ایسا کرنے کی ٹھان لیں گے، کورونا کی ہار یقینی ہوجائے گی۔‘‘

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ’’اس عوامی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے، ہاتھ کو بار بار صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں، ماسک پہنئے اور دو گز کی دوری پر عمل کیجئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details