اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیامقدمہ: 'سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول'

مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری کمال فاروقی نے آج ایک بار پھر دہرایا کہ بابری مسجد معاملہ میں سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا احترام کیا جائے گا۔

By

Published : Nov 5, 2019, 4:51 PM IST

ایودھیامقدمہ: سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول

اقلیتی وزارت کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد کمال فاروقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کیا جائے گا تاہم انہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی۔

ایودھیامقدمہ: سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول

انہوں نے اجلاس کو آر ایس ایس کی جانب سے بلائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کو اقلیتی وزارت کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اور اس میں مختلف طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اس میں آر ایس ایس سے وابستہ افراد بھی شریک رہے اور سبھی نے ایودھیا مسئلہ پر عدالت کے فیصلہ کو قابل قبول قرار دیا۔

کمال فاروقی نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کا موقف ہے کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details