اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے پیش نظر مساجد میں جمع نہ ہوں: شاہی امام

دہلی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے پیش نظر فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کے لیے مساجد میں جمع نہ ہوں نیز کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں۔

فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد
فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد

By

Published : Jul 20, 2021, 7:48 PM IST

ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں فی الحال کمی دیکھنے کو مل رہی ہے لیکن تیسری لہر کی پیشن گوئی اور ریاستی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے پیش نظر فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کے لیے مساجد میں جمع نہ ہوں اور رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں۔

فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد

مفتی مکرم احمد نے کہا کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا جس کی وجہ سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا تھا ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ تیسری لہر کا خوف برقرار ہے اسی لیے ہمیں اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنے سے بچنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ یہ ایک عذر ہے اور شریعت ہمیں اس عذر میں اجازت دیتی ہے کہ ہم مساجد میں جمع نہ ہوں اس لیے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عیدالاضحی کی نماز گھروں میں ہی ادا کریں جیسے عید الفطر کی نماز ادا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دہلی میں ہسپتالوں کے باہر مریضوں کی قطاریں لگی ہوئی تھی ان سب کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت کی جانب سے کسی بھی مذہبی تقریب کے لیے اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details