اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shahi Jama Masjid: شاہی جامع مسجد کے گنبد کا کلش بارش سے ٹوٹا - دہلی کی خبر

آج شام دہلی میں شدید بارش کے ساتھ آنے والے طوفان میں تاریخی جامع مسجد کا کلش ٹوٹ گیا اور اس کے ساتھ ہی عمارت کے دیگر حصوں پر بھی اس طوفان کا بڑا اثر پڑا۔ Dome of Jama Masjid Delhi Damages in storm and Heavy Rain

Shahi Jama Masjid
شاہی جامع مسجد کے گنبد کا کلش بارش سے ٹوٹا

By

Published : May 30, 2022, 9:07 PM IST

Updated : May 30, 2022, 10:34 PM IST

دہلی: جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بارش سے مرکزی گنبد کا کلش ٹوٹ کر گر گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس کی وجہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد مسجد کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ اب صرف نمازیوں کو ہی اندر جانے کی اجازت ہے، باقی سبھی کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

شاہی امام سید احمد بخاری

جامع مسجد کے نائب شاہی امام سید شعبان بخاری نے بتایا کہ پتھروں سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتار ہواؤں سے کلش ڈھیلا ہوگیا، اس کے بعد اس کے کچھ حصے نیچے آ گرے۔ اس کلش کا جو حصہ نیچھے گرا ہے، اس کا وزن 150 کلوگرام بتایا جا رہا ہے۔Dome of Jama Masjid Delhi Damages in storm and Heavy Rain

مزید پڑھیں: ED Arrests Satyendra Jain: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو ای ڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا

شاہی امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ مرکزی گنبد کا کلش گر گیا۔ مزید نقصانات سے بچنے کے لیے مسجد کی عمارت کی فوری طور پر مرمت کی ضرورت ہے۔ مسجد کے ڈھانچے کے کچھ پتھر بھی ڈھیلے ہو کر گر گئے ہیں۔ میں وزیر اعظم کو خط لکھوں گا تاکہ آثارِ قدیمہ کی جانب سے مسجد کی فوری مرمت کی جا سکے۔

شاہی جامع مسجد

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس بھی شاہی جامع مسجد کے ایک مینار سے پتھر ٹوٹ کر گرا تھا۔ اس وقت مسجد میں کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم اب چونکہ مسجد کھول دیا گیا ہے اور اگر بارش سے پھر ایسا ہی کچھ ہوتا ہے تو اس وقت ہم نقصان کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔

Last Updated : May 30, 2022, 10:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details