اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایم آر سی نے دیگر لائنوں پر بھی خدمات شروع کیں - رہنما اصولوں کا خاص خیال

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ان لاک 4.0 کے تحت ریڈ لائن، گرین لائن اور وائلیٹ لائن پر خدمات کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

ڈی ایم آر سی نے دیگر لائنوں پر خدمات دوبارہ شروع کر دی
ڈی ایم آر سی نے دیگر لائنوں پر خدمات دوبارہ شروع کر دی

By

Published : Sep 10, 2020, 9:50 AM IST

Updated : Sep 10, 2020, 10:46 AM IST

ڈی ایم آر سی نے ٹویٹ کیا کہ 10 ستمبر کے بعد میٹرو سروسز ریڈ لائن، گرین لائن اور وائلیٹ لائن پر صبح 7:00 بجے شروع ہوں گی۔ کچھ لائنوں پر صبح 11 بجے سے شام 4:00 بجے تک اور کچھ لائنوں پر رات 8:00 بجے تک سروسز جاری رہیں گی۔

ڈی ایم آر سی نے دیگر لائنوں پر بھی خدمات شروع کیں

کورونا وائرس وبائی مرض کے درمیان لوگ میٹرو میں سفر کے دوران معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دیکھے گیے۔

ڈی ایم آر سی نے گذشتہ بدھ کے روز یعنی 7 ستمبر سےبلیو، پنک اور یلو لائن پر ان لاک 4.0 کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ خدمات کا آغاز کیا۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر سفر کے دوران تمام معاشرتی فاصلاتی اصول اور رہنما اصولوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

Last Updated : Sep 10, 2020, 10:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details