اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایم آر سی نے چوتھے مرحلے کے زیرزمین سیکشن کی تعمیر کا کام شروع کیا

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جنکپوری ویسٹ- آر کے آشرم مارگ روٹ پر چوتھے مرحلے کے زیر زمین سیکشن کی تعمیر کا کام جمعہ کو شروع کیا۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 17, 2020, 10:45 PM IST

اس کام میں ڈی وال کی تعمیر اور 28.92 کلومیٹر لمبے گلیارے کے سرنگ روٹ کی کاسٹنگ کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔

ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر منگو سنگھ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تعمیراتی کاموں کی شروعات کو دیکھا۔

جنکپوری ویسٹ- آر کے آشرم مارگ میٹرو گلیارے میں کل 7.74 کلومیٹر طویل زیر زمین ٹری ہے۔

ڈی ایم آر سی کی طرف سے جاری کردہ ایک اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ کرشنا پارک ایکسٹینشن میٹرو اسٹیشن پر ڈی وال کی تعمیر کے لیے کام شروع کیا گیا۔

جنکپوری ویسٹ۔ آر کے آشرم مارگ گلیارہ 28.92 کلومیٹر طویل ہے اور یہ میجنٹا لائن کی توسیع ہے اور اس میں 22 اسٹیشن ہوں گے۔ اس مخصوص سیکشن پر تعمیراتی کام پچھلے سال دسمبر میں شروع کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details