بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری کے دوران جس طرح کے حالات تھے وہ سب کے سامنے تھے ملک میں طبی سہولیات کا فقدان دیکھنے کو ملا ہسپتالوں کے باہر مریضوں کی قطاریں دیکھنے کو ملی اور آکسیجن سلینڈر کو حاصل کرنے کی جدوجہد بھی کسی سے چھپی نہیں ہے۔
اس کے مدنظر دارالحکومت دہلی کے سیتا رام بازار سے کونسلر سیما طاہرہ نے اپنا سارا بجٹ ایک مکمل طور پر ختم ہو چکی دسپینسری کو پھر سے شروع کرنے میں لگا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے ضروری صحت ہے باقی کام بعد میں بھی ہو سکتے ہیں لیکن اگر کورونا کی تیسری لہر آگئی اور ہم نے تیاری نہیں کی تو اس کا بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔