اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے دوران بدنظمی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

جی آئی پی مال کا گیٹ نمبر 11 واحد جگہ ہے، جہاں کو ویکسین کی دوسری خوراک رجسٹریشن کے بغیر دی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں صبح آٹھ بجے سے یہاں بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی۔ ہیلتھ ورکرز کی کمی اور سرور ڈاؤن جیسے سسٹم کی خامیوں نے لوگوں کو گھنٹوں لائن میں پسینہ بہانے پر مجبور کردیا۔

نوئیڈا: ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے دوران بدنظمی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
نوئیڈا: ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے دوران بدنظمی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

By

Published : May 25, 2021, 5:12 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں انتظامیہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کی بھرپور طریقے سے پبلیسٹی کر رہی ہے تاہم جی آئی پی مال سیکٹر 18 میں اس ڈرائیو مہم کے دوران لوگوں کو بد نظمی اور کم عملہ ہونے کے باعث ویکسینیشن کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

نوئیڈا: ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے دوران بدنظمی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

ہیلتھ ورکرز کی کمی اور سرور ڈاؤن جیسے سسٹم کی خامیوں نے لوگوں کو گھنٹوں لائن میں پسینہ بہانے پر مجبور کردیا۔ صرف یہی نہیں طویل انتظار کے بعد کار میں بیٹھے لوگوں نے دیکھا کہ پیدل آرہے لوگوں کو ویکسینیشن میں ترجیح دی جارہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گوتم بودھ نگر ایڈمنسٹریشن نے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن شروع کر کے نظام کو بہتر انداز میں دکھانے کی کوشش کی لیکن یہ پورا نظام کس طرح ایک مناسب طریقے سے کام کرے گا، اس میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہو سکی۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو گھنٹوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جی آئی پی مال کا گیٹ نمبر 11 واحد جگہ ہے، جہاں کو ویکسین کی دوسری خوراک رجسٹریشن کے بغیر دی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں صبح آٹھ بجے سے یہاں بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی۔ ویکسینیشن صرف کار والوں کا ہوگا یا پیدل آنے والوں کا بھی، اس حوالے سے کوئی واضح پالیسی موجود نہیں تھی۔ ایک کلو میٹر سے زیادہ دور تک کار کی قطاریں لگ گئیں۔ لوگوں کا کئی گھنٹوں بعد نمبر آرہا ہے۔

وہیں چھ گھنٹے لائن میں کھڑے لوگوں کا غصہ موقع پر موجود ہیلتھ ورکرز اور پولیس اہلکاروں پر اترا۔ ویکسینیشن کے عمل میں مصروف عملہ سرور سست اور وسائل محدود ہونے کی بات کر کے لوگوں سے پر سکون رہنے کی بات کرتا رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details