حال ہی میں خبریں منظرعام پر آئیں تھیں کہ دہلی کا سب سے بڑا کورونا ہسپتال 'لوک نائک جئے پرکاش ہسپتال' کے مردہ گھر میں لاش رکھنے کی جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ اس کے بعد دہلی حکومت نے متاثرہ مشتبہ افراد کی لاشوں کی آخری رسومات کے حوالے سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا تھا۔ اب دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس حکم کی سختی سے پیروی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
کوروناوائرس: آخری رسومات کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا حکم - Lok Nayak Jaiprakash Hospital corona news
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ اگر کورونا کی وجہ سے موت کے بعد آخری رسومات میں کوئی خلل پڑتا ہے تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اس حکم میں کہا گیا تھا کہ 'موت کے بعد ہسپتال کو 2 گھنٹوں کے اندر ہی لاش مردہ خانہ بھیجنا پڑے گا اور 24 گھنٹے کے آخری رسومات کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو خبر پہنچانے اور آخری رسومات کے موقع پر ان کی حاضری کو یقینی بنانے کی ذمہ داری مقامی ایس ایچ او اور میونسپل کارپوریشن کو سونپی گئی تھی۔ وہیں دہلی سے باہر کا شخص ہونے کی صورت میں دہلی میں واقع متعلقہ ریاست کے رہائشی کمشنر کو مطلع کرنے کی بات کی گئی۔
اس معاملے میں دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اب اپنی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا ہے۔ اب اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ اور ڈی سی پی کو بھی اس عمل سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 'ضلع مجسٹریٹ اور ڈی سی پی اس بات کو یقینی بنائے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی موت کے بعد متوفی کی آخری رسومات حکومتی رہنما خطوط کے مطابق ہو رہی ہیں۔ اگر کوئی گڑبڑی ہوتی ہے تو پھر متعلقہ شخص یا افسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔