اردو

urdu

ETV Bharat / state

'غیر جمہوری اور پریشانی کے ماحول کے انتخابات نہیں دیکھے' - دستاویزات منسلک

بی جے پی اے پی یونٹ کے صدر کنالکشمی نارائنا نے الزام لگایا ہے کہ حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کے لیڈران دھمکانے اور ظلم کرنے کے واقعات میں ملوث ہورہے ہیں تاکہ ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔

غیر جمہوری اور پریشانی کے ماحول کے انتخابات نہیں دیکھے
غیر جمہوری اور پریشانی کے ماحول کے انتخابات نہیں دیکھے

By

Published : Mar 14, 2020, 11:54 PM IST

انہوں نے اے پی ڈبلیو جے ایف کی جانب سے منعقدہ صحافت سے ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس طرح کے غیر جمہوری اور پریشانی کے ماحول کے انتخابات نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے تمام غیر جمہوری حرکتیں انتخابات میں کامیابی کیلئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت کے لیڈران دوسرے لیڈروں کو دھمکارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس شراب اور گانجہ رکھنے کے جھوٹے معاملات درج کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کے لئے امیدواروں پر دباو ڈال رہی ہے۔

پولیس امیدواروں کو یہ کہتے ہوئے دھمکارہی ہے کہ اگر انتخابات کے دوران ان کو کچھ ہوگا تو اس کے لئے پولیس ذمہ دار نہیں ہوگی۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے الزام لگایا کہ امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کے بعد انتخابی عہدیدار یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے پرچہ نامزدگی درست نہیں ہیں کیونکہ بعض دستاویزات منسلک نہیں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں پُرامن رائے دہی کے لئے مرکزی دستوں کو تعینات کرے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جات مقامی کے انتخابات تین مرحلوں میں 23مارچ سے ہونے والے ہیں جن میں کسی بھی طرح سے کامیابی کے لئے حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ الیکشن کمشنر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے خلاف ظالمانہ حرکتیں کرنے والے وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کے خلاف کاروائی نہ کرتے ہوئے خاموش تماشائی کا رول ادا کررہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے عہدیدار آزادانہ اور منصفانہ انداز میں انتخابات کروانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details