دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر اشفاق احمد عارفی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ اس برس عازمین حج ٹرمینل کے بجائے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہو رہی ہے اس لیے وہاں انتظامات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سخت ہیں۔
انہوں اس اور بھی اشارہ کیا کہ امسال 8 خواتین بغیر کسی محرم کے سفر حج کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔
دہلی: عازمین حجاج کے لیے بہتر سہولیات دستیاب - حجاج کرام
حج بیت اللہ کے لیے ملک بھر سے عازمین حج سفر کے لیے روانہ ہو رہے ہیں دہلی سے پہلی پرواز 3 جولائی کو روانہ ہوئی تھی اور یہ پروازیں 17 جولائی تک جاری رہیں گی ایسے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی اپنی جانب سے عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر اشفاق احمد عارفی
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس سے 45 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر کسی محرم کے حج بیت اللہ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔