نئی دہلی: تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور اینٹرپرینورشپ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے امریکہ کی سکریٹری برائے کامرس جینا ریمنڈو کے ساتھ ملاقات کی جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان ہنر مندی کے شعبے میں مضبوط روابط قائم کرنے پر توجہ دی گئی۔ پردھان نے مطلع کیا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارتی ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مزید متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی افرادی قوت کی تعمیر کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈگریوں سے زیادہ مہارت اور استعداد اہم ہو گئی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ دونوں نے بڑے پیمانے پر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور 3 ایس—ہنر مندی، اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز میں، اپنے تعاون کو مزید گہرا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Dharmendra Pradhan On India بھارت مسلسل ہنر مند اور زیادہ موثر ہو رہا ہے، دھرمیندر پردھان