اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کی جانب سے داخل حلف نامہ حیران کن - حلف نامہ میں داخل کردہ جائداد کی تفصیلات

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے پاس مجموعی طور پر 30کروڑ48لاکھ روپیے سے زیادہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ہے جبکہ ان کی بیوی سونل بین کے پاس بھی سوا آٹھ کروڑ روپیے سے زیادہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ہے۔

امت شاہ کی جانب سے حلف نامہ میں داخل کردہ جائداد کی تفصیلات متحیر کن ہے

By

Published : Mar 30, 2019, 11:40 PM IST


گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار کے طور پر آج امت شاہ کی جانب سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے ساتھ دیے گئے حلف نامے میں آمدنی کی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس سات کیرٹ ہیرے کے علاوہ 25 کلوچاندی سمیت 35 لاکھ سے زیادہ کے زیورات ہیں۔

حلف نامہ میں درج تفصیلات کے مطابق تقریباً 30 لاکھ کے آبائی اور باقی ماندہ ذاتی آمدنی سے خریدے گئے ہیں جبکہ بیوی کے پاس 63 کیرٹ ہیرے اور ایک کلو 620 گرام سونا سمیت 63 لاکھ سے زیادہ کے زیورات ہیں۔

شاہ کاشیئر میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری 17 کروڑ 59 لاکھ روپیے سے زیادہ کی ہے جبکہ ان کی بیوی کا شیئر میں سرمایہ کاری 4 کروڑ سے 36 لاکھ سے زیادہ ہے۔

قابل ذکر ہےکہ شاہ کے پاس محض 20633 روپیے کی نقدی اور بیوی کے پاس 72578 روپیے کی نقدی ہے جبکہ دونوں کے بینک کھاتوں میں علیٰ الترتیب 18،89،710 اور 18،72،172 روپیے ہیں۔

امت شاہ کی مجموعہ تفصیلات کچھ یوں ہے
12،24،75،093 روپیے کی قیمت کی غیر منقولہ جائداد میں 7،67،50،000 روپیے آبائی اور بقیہ ان کے خود کی کمائی کی ہے 118،24،46،224 روپیے کی منقولہ جائداد میں 14،97،92،563 روپیے آبائی ہیں، بیوی کی مجموعی طور پر 3،05،23،738 روپیے کی غیر منقولہ جائداد میں 80،23،738 روپیے کی جائداد ورثے میں ملی ہے بقیہ خود کی کمائی کے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details